انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کے امام الحق ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے، وہ 2 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔
Major changes in the latest @MRFWorldwide ICC Men’s Player Rankings for Tests and ODIs 👀
More ➡️ https://t.co/MsmAFEH2gG pic.twitter.com/5Cr3GbWccp
— ICC (@ICC) March 30, 2022
پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور نیوز لینڈ کے کین ولیمسن کی رینکنگ میں ایک، ایک درجے بہتری آئی ہے، اسٹیو اسمتھ دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ بولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔