پہلا ون ڈے، آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 314 رنز کا ہدف

آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے، ٹریوس ہیڈ 101 اور مک ڈرموٹ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور زاہد محمود نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ جہاں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ میں وسیم جونیئر اور زاہد محمود کا ڈبیو ہو گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں تکلیف کے باعث پہلے میچ سے باہر ہیں جبکہ بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل،
افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، حارث رؤف قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی 2 کھلاڑیوں ڈبیو کریں گے۔ مچل سویپسن اور نیتھن ایلیس آسٹریلیا کی پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔

پاکستان آسٹریلیا اب تک 104 میچ کھیل چکے ہیں، جن میں سے 32 پاکستان نے جیتے جبکہ 68 میں آسٹریلیا کی فتح ہوئی، پاکستان میں آج تک دونوں ٹیموں کے درمیان 11 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 4 اور آسٹریلیا کو 6 میں جیت حاصل کی۔

پاکستان، آسٹریلیا جا کر ان کے ہوم گراونڈ میں 56 مرتبہ آسٹریلن ٹیم کا سامنا کر چکا ہے، جن میں سے 17 میں جیت جبکہ 37 میں شکست کا سامنا ہوا۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

ایرون فنچ نے کہا کہ مچل مارش گزشتہ روز پریکٹس میں انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کی دستیابی کا فیصلہ اسکین رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک اچھا کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف ایک میچ ہے تاہم سری لنکا میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں جس سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین لاہور میں 3 ون ڈے میچز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں