پہلے ون ڈے سے قبل آسٹریلوی اسپنر کا کورونا مثبت آ گیا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی اور مینجمنٹ کے رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، آسٹریلوی آف اسپنر اشٹن اگر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فزیو تھیرپسٹ برینڈن ولسن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، دونوں افراد کو آئیسولیٹ کردیا گیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا ٹیم کے باقی ارکان اور کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے آج قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

پاکستان آسٹریلیا اب تک 104 میچ کھیل چکے ہیں، جن میں سے 32 پاکستان نے جیتے جبکہ 68 میں آسٹریلیا کی فتح ہوئی، پاکستان میں آج تک دونوں ٹیموں کے درمیان 11 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 4 اور آسٹریلیا کو 6 میں جیت حاصل کی۔

پاکستان، آسٹریلیا جا کر ان کے ہوم گراونڈ میں 56 مرتبہ آسٹریلن ٹیم کا سامنا کر چکا ہے، جن میں سے 17 میں جیت جبکہ 37 میں شکست کا سامنا ہوا۔

لاہور میں 3 ون ڈے میچز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا۔ سیریز شروع ہونے سے پہلے پی سی بی نے خصوصی ویڈیو بھی شئیر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں