گوگل پلے اسٹور سے اسپاٹیفائی ڈاؤن لوڈ کرنیوالے صارفین کو ادائیگی کی سہولت مل گئی

گوگل پلے اسٹور سے اسپاٹیفائی ڈاؤن لوڈ کرنیوالے صارفین اب گوگل یا ایپ کے ذریعے رقم کی ادائیگی بھی کرسکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپاٹیفائی اور گوگل کے دوران کئی سالوں کے لیے معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت جن صارفین نے اسپاٹیفائی ایپ گوگل پلے اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کی ہے وہ دونوں کمپنیز کے درمیان ہونے والے معاہدے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے’ ٹو پیمنٹ آپشن‘سے مستفید ہوسکیں گے۔

اس معاہدے کے ذریعے صارفین کو پہلی بار بلنگ کے انتخاب کی اجازت دی جائے گی۔

گوگل نے صارفین کے بلز کی ادائیگی کیلئے اسپاٹیفائی کو اپنا پہلا نیچرل فرسٹ پارٹنرقرار دیا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ میوزک پلیٹ فارم اسپاٹیفائی عالمی سطح پر سبسکرپشن ڈویلپرز میں سے ایک ہے۔

گوگل کی جانب سے فی الحال سہولت سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کی فہرست شیئر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی گوگل نے صارفین کے بلنگ کی ادائیگی کے لیے کوئی خاص ٹائم لائن دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں