خیبر ایجنسی: طورخم سرحد پر قبضے کے بعد طالبان نے سرحد بند کردی جس کی تصدیق پاکستانی حکام نے بھی کردی۔
جیونیوز کے مطابق ڈی سی منصور ارشد نے بتایاکہ طالبان کی طرف سے سرحد بند کیے جانے کے بعد ہرقسم کی آمدو رفت معطل ہے، پاکستان سے جانیوالی تجارتی گاڑیوں کو پولیس نے روک دیا۔ ان کاکہناتھاکہ طورخم سرحد پر پاکستانی حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور حتمی مذاکرات کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی ۔
دکن ہیرالڈ کے مطابق اس سے قبل پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا تھا کہ اب افغان کی سائیڈ طالبان کے کنٹرول میں ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے طور خم بارڈر کا کنٹرول سنبھالنے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ہماری فورسز ہر طرح کے مقابلے کے لے تیار ہیں،ہماری طرف سے طور خم بارڈر پہلے سے بند تھا۔