مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری بھارت کے یومِ آزادی پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آج بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے،کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔
بھارتی مظالم دنیا پر آشکار کرنے کے لیے سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے تھے اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بھی لگائے جبکہ حریت قیادت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔