لاہور ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 391 کے جواب میں پاکستان کو 301 رنز کا خسارہ

لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں ایک وکٹ پر 90 رنز بنالیے اور اسے اب بھی 301 رنز کا خسارہ ہے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے، عبداللہ شفیق 45 اور اظہر علی 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کو واحد نقصان امام الحق کی صورت میں ہوا جو 11 رنز بناکر کمنز کا شکار ہوئے۔

قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن نسیم شاہ اور شاہین کی جارحانہ بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

آسٹریلوی ٹیم 391 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے 4 ، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

دوسرے دن کھیل کا پہلا سیشن آسٹریلوی بیٹرز کے نام رہا اور پاکستانی بولرز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں