آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری کی بطور اسپن کنسلٹنٹ خدمات لی ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈینیل ویٹوری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کو محدود سیریز میں شامل کیے جانے کی تصدیق کی۔
Great to have Daniel Vettori on deck with our Aussie men's team! 🔒 #PAKvAUS pic.twitter.com/yQ6XMXdzIl
— Cricket Australia (@CricketAus) March 22, 2022
ٹوئٹ کے مطابق ڈینیل اس ہفتے وائٹ بال سیریز میں شمولیت کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے تاہم اس سے قبل میلبرن میں آسٹریلین اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو شیڈول ہے جس کے لیے آسٹریلیا کے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔