لاہور ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل جاری

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوگیا ہے۔

آسٹریلیا نے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 232 رنز 5 وکٹ کے نقصان سے کیا۔

گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے ایک ہی اوور میں وارنر اور لبوشین کو چلتا کیا، عثمان خواجہ 91 اور اسمتھ 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نسیم شاہ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجاجبکہ ایک وکٹ ساجد خان نے حاصل کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاہور ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل پر مشتمل ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں