آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن آسٹریلیا کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے.

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں