ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ طالبان سے متعلق بات کرنے پر انہیں دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ۔
العربیہ کے مطابق محمود احمدی نژاد نے کہا کہ انہوں نے جب افغانستان میں تحریک طالبان کی پیشقدمی سے متعلق خطرے کی وارننگ دی تو اس پر انہیں ایرانی سکیورٹی اہلکارن نے دھمکی دی ، سیکیورٹی افسر نے کہا کہ ان کے اقارب اور ساتھیوں سے نمٹا جائے گا۔
احمدی نژاد کا یہ بیان ایران انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے، سائٹ نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں احمدی نژاد نے کہا کہ ان کے بیانات جنہوں نے سیکورٹی اہلکار کو دھمکی دینے پر اکسایا اس میں “کرپٹ سکیورٹی گینگ” پر بات کرنا بھی شامل ہے۔