امریکہ کے مشہور ٹینس ایونٹ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد 22 مارچ کو ہو گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 38 واں ایڈیشن 22 مارچ سے امریکی ریاست فلوریڈا میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے، جبکہ ٹورنامنٹ میں خواتین کے مقابلے 22 مارچ سے شروع ہوں گے۔
ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ 1985 میں کھیلا گیا تھا۔ جس کا مینز سنگلز ایونٹ امریکہ کے ٹم مایوٹی نے ہم وطن حریف کھلاڑی سکاٹ ڈیوس کو شکست دےکر جیتا تھا۔
جبکہ میامی اوپن ٹینس کا پہلا ویمنز سنگلز کا ٹائٹل بھی میزبان مارٹینا ماوراٹیلووا نے ہم وطن کرس ایورٹ کو شکست دیکر حاصل کیا تھا۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ ہارڈ کورٹ آئوٹ ڈورپر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
سربین اسٹار نوواک جوکووچ نے کووڈ ویکسینیشن کی شرائط کے باعث ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔
اے ٹی پی ایونٹ کا 37 واں ٹائٹل پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہربرٹ ہرکاز نے جیتا تھا۔
جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں آسٹریلوی ٹینس سٹار ایشلی بارٹی ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ 3 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔