ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022 میںمچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں جنوری 2022 کے دوران 37فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت5.5 ارب روپے تک بڑھ گئی.جبکہ جنوری 2021کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کی مالیت4 ارب روپے رہی تھی۔
اس طرح جنوری2021 کے مقابلہ میں جنوری 2022کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 1.5 ار ب روپے یعنی36.8 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔