حکومتی پالیسیوں پر تحفظات، پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط کیلئے غیر یقینی صورتحال کا سامنا

پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے ٹیکنیکل لیول کے مذاکرات رواں ہفتے بھی جاری رہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف سمیت ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ورچوئل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے منظور 6 ارب ڈالر میں سے 3 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے اور مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط 96 کروڑ ڈالر کی ملنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں