روس یوکرین مذاکرات تعطل کا شکار، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے تعطل کے ساتھ تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں معمولی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

حالیہ تنازعہ میں سخت پابندیوں کے باعث تیل کی سپلائی میں طویل رکاوٹ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 9 فیصد اضافے کے بعد 109.39 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 2.9 فیصد بڑھ کر 105.91 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں