اسمارٹ فون تیار کرنے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے موبائل فون پرویڈیو گیمز کھیلنے کے دلدادہ صارفین کے لیے جدید کولنگ فیچر کے ساتھ نیا فون لانچ کردیا ہے۔
ریڈ می کے 50 پروکے نام سے لانچ کیے جانے والے اس فون کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ سام سنگ کی تیار کردہ 6.67 انچ کی OLED اسکرین ڈولبی ویژن ڈسپلے کے ساتھ گیم کا لطف دوبالا کردیتی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق شیاؤمی کے اس فلیگ شپ ماڈل میں 120 ہرٹز کے ریفریش ریٹ، HDR10+ سپورٹ اور پروٹیکشن کے لیے گوریلا گلاس Victus دیا گیا ہے۔
4 این ایم کے میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 9000 ایس اوسی چپ سیٹ کے ساتھ 1200 نٹس کی پیک برائٹنیس دی گئی ہے۔
ریڈ می کے 50 پرو کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کی 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری 120 واٹ کی فاسٹ چارجنگ کی بدولت محض 19 منٹ میں سوفیصد چارج ہوجاتی ہے۔
120ہرٹزریفریش ریٹ، 6.67 انچ OLED ڈسپلے کے ساتھ 1440X3200 پکسلز کا امتزاج بہترین گیمنگ ایکسپیرنس دیتا ہے۔
ریڈ می کے 50 پرومیں شیاؤ می کے آپریٹنگ سسٹم MIUI 13 کے ساتھ 4 این ایم کا میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 8100 ایس او سی چپ سیٹ دیا گیا ہے جو کہ 12 جی بی ریم کے ساتھ گیمنگ میں بہتری کارکردگی دکھا تا ہے۔
ریڈ می کے 50 پرو کو 12 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی سے 512 جی بی اسٹوریج تک میں پیش کیا گیا ہے۔
فون پرسائید میں فنگرپرنٹ سینسر کے ساتھ ایکسیلیرومیٹر، ایمبیانٹ لائٹ سینسر، ایمبیانٹ کلر ٹیمپریچرسینسر، ای کمپاس، جائرواسکوپ، انفرا ریڈ بلاسٹر اور الٹرا سونچ ڈسٹینس سینسر بھی دیا گیا ہے۔
ریڈ می کے 50 میں 5 ہزار500 ایم اے ایچ کی طاقت وربیٹری دی گئی۔ جب کہ گردوغبار اور پانی سے تحفظ کے لیے IP 53ریٹڈ پروٹیکشن بھی دی گئی ہے۔
شیاؤمی ریڈ می کے 50 پرومیں تین کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ جس میں مرکزی کیمرا سام سنگ لینس کے ساتھ 100 میگا پکسلز، سیکنڈری کیمرا الٹرا وائیڈ لینس کے ساتھ 8 میگا پکسلز اور تیسرا کیمرا میکرو لینس کے ساتھ 2 میگا پکسلز کا دیا گیا ہے۔
سیلفی کے لیے فرنٹ پرسونی IMX596 سینسر کے ساتھ 20 میگا پکسلز کیمرا دیا گیا ہے جوآپٹیکل زوم کے ساتھ ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ریڈ می کے 50 پرو کے 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج والے ویر یئنٹ کو 2 ہزار 999 یو آن (84 ہزار 800پاکستانی)، 8 جی بی ریم اور256 جی بی اسٹوریج والے ویریئنٹ کو 3 ہزار 299 یو آن (93 ہزار پاکستانی)، اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کو 3 ہزار 599 یو آن ( 1 لاکھ 2 ہزار پاکستانی ) کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
جب کہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والے ویریئنٹ کی قیمت 3 ہزار 999 یوآن ( ایک لاکھ 13 ہزار پاکستانی رکھی گئی ہے۔
اس فون کی باضابطہ فروخت کا آغاز22 مارچ سے کیا جائے گا۔