کرناٹک: ہائیکورٹ کے حجاب پر پابندی کے فیصلے کے بعد دفعہ 144 نافذ

کرناٹک ہائی کورٹ کے مسلم طالبات پر حجاب کی پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد کرناٹک کے شہر بنگلورو اور اڈوپی سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز کرناٹک ہائی کورٹ نے مسلم طالبات پر حجاب کی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ حجاب پہننا ضروری مذہبی عمل نہیں، بنیادی حقوق محفوظ رکھنے کے لیے یونی فارم قابلِ قبول وجہ ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد کرناٹک کے شہر بنگلورو اور اڈوپی سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں