انگلینڈ میں کورونا پابندیاں 18مارچ سے ختم کرنے کا اعلان

انگلینڈ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں 18 مارچ سے ختم کرنے کا اعلان کردیاگیا ۔

غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق دنیا بھر سے انگلینڈ آنے والے مسافروں کے لئے منفی کووڈ ٹیسٹ کی شرائط بھی ختم کردی گئیں، 18 مارچ سے لوکیٹر فارم کی شرائط بھی ختم ہوجائیں گی۔

برطانیہ آنے والے مسافروں کے لیے ویکسینیشن کی پابندی بھی ختم کردی گئی ۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹس شاپس نے کہا کہ سفری پابندیاں ختم کرنے کا مطلب ہے کہ پرانے وقت کی طرح دوبارہ سفر کر سکیں گے۔

اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید نے عوام سے وبا سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کووڈ کے حوالے سے ایک اچھی پوزیشن پر ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلوں میں نمایاں طور پر کمی آئی مگر کووڈ پابندیوں میں نرمی کے بعد انفیکشن میں اضافے کا امکان رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں