دنیا بھر میں مختصر ویڈیو شیئرنگ کے لیے مشہور ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے میوزک کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کرا دیا ہے جسے ”ساؤنڈ آن“ کا نام دیا گیا ہے۔
ساؤنڈ آن دراصل ٹک ٹاک کا میوزک ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ پلیٹ فارم ہے۔
فنکار براہ راست ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر اپنا میوزک اپ لوڈ کر سکتے ہیں جس میں بڑے عالمی پلیٹ فارمز ایپل میوزک، اسپاٹی فائی اور پینڈورا شام ہیں۔
میوزک کی ڈسٹری بیوزشن (تقسیم) مفت ہے اور پہلے سال کے لیے اس کی فیس معاف کیا گئی ہے جب کہ دورسرے سال سے 10 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔
موسیقار ٹک ٹاک کی کمپنیByteDance کے ذریعے چلائے جانے والے پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کردہ ٹریکس سے تمام رائلٹی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھتے ہیں جس میں میوزک اسٹریمنگ سروس ”ریسو“ اور ویڈیو ایڈیٹر ایپ CapCut شامل ہیں۔
اس سسٹم میں فنکاروں کو پروموشنل، آڈینس ان سائیٹ اور ڈویلپمنٹ ٹولز دستیاب ہوں گے اور فنکاروں کو ٹک ٹاک ویریفیکیشن، ٹک ٹاک سانگ ٹیب میں جگہ اور اہم کریٹیئرز تک رسائی بھی حاصل ہوگیوہ ایک خصوصی سروس اے اینڈ آر پر ساؤنڈ آن پلس کے لیے بھی اہل ہیں۔
پلیٹ فارم کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے فنکار ٹک ٹاک کے اندر ایک ابھرتی ہوئی کمیونٹی ہیں، ساؤنڈ آن کو ان کی سپورٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے کیرئیر کا آغاز کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا پلیٹ فارم تخلیق کاروں کو ان کے بڑے مرحلے کے سفر میں رہنمائی فراہم کرے گا۔