ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کی رسائی یقینی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محمد آصف اور احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
پاکستان کے محمد سجادکا کوارٹر فائنل میں سری لنکا کے محمد طحٰہ ارشاد کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔
دفاعی چیمپئن محمد آصف کا سیمی فائنل میں اپنے ہم وطن احسن رمضان سے مقابلہ ہوگا ، یعنی کم از کم کوئی ایک پاکستانی کھلاڑی فائنل میں ضرور رسائی حاصل کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جن میں سے دو نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ ایک کا کوارٹر فائنل مقابلہ ابھی جاری ہے۔