ایران کا دوسرا فوجی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

تہران نے اپنا دوسرا فوجی سیٹلائٹ ” نور دوم ” خلا میں بھیج دیا ہے۔ فوجی سیٹلائٹ ایک ایسے وقت پر خلا میں بھیجا گیا ہے، جب ویانا میں ایرانی جوہری مذاکرات جاری ہیں۔

فوجی سیٹلائٹ کے خلا میں روانہ کرنے کی تصدیق ایرانی انقلاب اسلامی کور (IRGC) کی طرف سے کی گئی ہے، ایرانی میڈیا کے یہ سیٹلائٹ اب زمین سے 500 کلومیٹر کی بلندی پر خلا میں اپنے مدار میں گردش میں ہے۔

نیا فوجی سیٹلائٹ نور دوم تین مراحل پر مشتمل ‘قاصد‘ نامی خلائی راکٹ کے ذریعے شہر شاہرود کے لانچنگ مرکز سے خلا میں بھیجا گیا۔

یاد رہے ایران نے اپنا پہلا فوجی سیٹلائٹ ”نور اول” اپریل 2020 میں خلا میں بھیجا تھا اور وہ اس وقت زمین سے 425 کلومیٹر کی بلندی پر اپنے مدار میں گردش میں ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ تہران فوجی سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنے کے لیے طویل فاصلے تک رسائی کو یقینی بنانے والی بیلسٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کر ر ہا ہے۔

اسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے وہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار بھی بنا سکتا ہے، جس پر ممکنہ طور پر ایٹمی وار ہیڈز بھی لگائے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں