قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد اسٹیڈیم میں موجود اپنی کمسن بیٹی فاطمہ کے نام کر دیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بسمہ معروف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیٹی فاطمہ کی تصویر شئیر کی اور خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔
قومی ٹیم کی کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عالمی یومِ خواتین پر میچ جیتتے تو اچھا ہوجاتا لیکن آج کے دن میں پوری دنیا کی تمام خواتین، خاص طور پر لڑکیوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ طاقتور، حیرت انگیز ہیں اور کسی بھی خواب کو پورا کر سکتی ہیں۔
It would have been great to have a win on #WomensDay but I want to tell all the women, especially little girls around the globe today: you are powerful, amazing & can pursue any dreams, no matter what.
P.S thanks for all the love & prayers for me & my Fatima ❤️ #blessed pic.twitter.com/K2Ge0cV7PI
— Bismah Maroof (@maroof_bismah) March 8, 2022
بسمہ معروف نے کہا کہ آپ سب کا میرے اور میری بیٹی کے لیے پیار اور دعاؤں کا شکریہ۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بھارت کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دے دی ہے۔