سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں سے ایک ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے بڑی تبدیلی کی ہے۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ نے ویڈیوز کے دورانیے کو بڑھا دیا ہے جس کے تحت اب صارفین زیادہ سے زیادہ 10 منٹ پر مشتمل ویڈیوز شیئر کرسکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ٹک ٹاک ہمیشہ اپنے صارفین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایپ میں تبدیلیاں کرتی ہے اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔
TikTok creeping in on YouTube territory
I can now upload videos up to 10 minutes long pic.twitter.com/P2Mbf4ygWV
— Matt Navarra (I quit X. Follow me on Threads) (@MattNavarra) February 28, 2022
ویڈیوز کے دورانیے کی بات کی جائے تو ایپ کے متعارف ہونے کے بعد ابتدائی دنوں میں اس پر 15 سیکنڈز کی ویڈیوز پوسٹ کی جاتی تھیں جس کے بعد یہ دورانیہ بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا۔
گزشتہ سال جولائی میں ویڈیوز کا دورانیہ 3 منٹ کردیا گیا تھا جب کہ اب 3 منٹ سے 10 منٹ کردیا گیا ہے۔
کمپنی کا ماننا ہے کہ دورانیہ بڑھانے سے تخلیق کاروں کو بے شمار فائدہ ہوگا، وہ اپنے مواد اور آئیڈیاز کو زیادہ بہتر طریقے سے دیگر صارفین تک پہنچانے کے قابل ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں گزشتہ دنوں میں کافی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ ایپ پر شیئر کیے جانے والا غیر اخلاقی مواد اور خطرناک چیلنجز بنا تھا۔