فیس بک استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری، اب ویڈیوز سے پیسے کماسکیں گے

فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خوشخبری، اب صارفین اپنی ویڈیوز سے پیسے کماسکیں گے۔ پاکستان میں اب فیس بک ویڈیوز مونوٹائز ہوں گی۔

فیس بک نے ویڈیو مونوٹائزیشن کے حوالے سے فیصلہ کرلیا۔

وزارت آئی ٹی حکام نے بھی معاملے کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق فیس بک پہلے ویڈیوز مونوٹائزیشن کیلئے پائلٹ منصوبہ شروع کرے گا۔

پائلٹ منصوبے کے نتائج بہتر ملے تو پھر ویڈیو مونوٹائز پالیسی کا اعلان ہوگا۔

دیگر سوشل میڈیا چینلز سے مقابلہ کیلئے پہلے پائلٹ منصوبہ شروع ہوگا۔

فوری طور پر ویڈیو مونوٹائزیشن رسک ہو سکتی ہے۔ فیس بک پر صارفین کا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا رجحان بھی کم ہے۔ پاکستان میں ریگولیٹری فریم ورک پر بھی فیس بک انتظامیہ کو تحفظات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں