روس کا بحیرۂ اسود میں یوکرینی جزیرے زمینائی آئی لینڈ پر قبضہ

روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے بحیرۂ اسود میں یوکرینی جزیرے زمینائی آئی لینڈ پر قبضہ کرلیا ہے۔

یوکرینی جزیرے زمینائی میں 82 یوکرینی فوجیوں نے سرنڈر کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے یوکرین کی118 ملٹری انفراسٹرکچر سائٹس تباہ کر دی ہیں۔

وزارت دفاع نے کہا کہ چرنوبل پاور پلانٹ کی حفاظت کے لیے پیرا ٹروپرز تعینات کریں گے، ابھی پاور پلانٹ کے علاقے میں تابکاری کی سطح معمول پر ہے۔

دوسر جانب یوکرینی نیوکلیئر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مشہور چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روسی قبضے کے بعد تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا ہے جو قابل قبول حد سے زائد ہے۔

نیوکلیئر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چرنوبل سے گاما شعاعوں کا اخراج بڑھا ہے، اس صورتحال میں اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں