عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق آرامکو کے ایگزیکٹیو چیئرمین امین الناصر نے توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری پر بندشوں کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیدیا۔
امین الناصر نے کہا کہ آرامکو کے مزید شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ حکومت کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ آرامکو اپنی ذمہ داری نبھارہی ہے مگر دیگر شرکا کو بھی ذمہ داری لینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی طلب میں اضافے کے آثار متوقع ہیں مگر بینکوں، پالیسی سازوں، انتظامی اداروں اور شرکا کی ذمہ داری ہے کہ وہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مختصر اور اوسط مدتی عالمی طلب پوری کرنے کے لیے نا کافی ہے۔