آئی سی سی نے مینز ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
A new team on top of the ICC @MRFWorldwide Men's T20I Rankings 👀
Details 👇https://t.co/fVOjhQo8J5
— ICC (@ICC) February 21, 2022
بھارت انگلینڈ سے ریٹنگ پوائنٹس کے معمولی فرق سے پہلے نمبر پر پہنچا ہے جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے 269،269 پوائنٹس ہیں۔
اس فہرست میں پاکستان ٹیم کا 266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا 255 پوائنٹس کے ساتھ چوتھا اور جنوبی افریقہ کا 253 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔
علاوہ ازیں آسٹریلیا کا 249 پوائنٹس کے ساتھ چھٹا نمبر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کا ساتویں، افغانستان کا آٹھویں، سری لنکا کا نواں اور بنگلہ دیش کا 10 واں نمبرہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم نے روہت شرما کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں نے 39 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں جس میں بھارت کے ٹوٹل پوائنٹس 10 ہزار 484 ہیں جبکہ انگلینڈ کے 10 ہزار 474 ہیں جس کے بعد انگلینڈ صرف ٹوٹل پوائنٹس میں 10 کی کمی کے ساتھ دوسرے پر آگیا ہے۔