واٹس ایپ کا دستاویزات بھیجنے کے لیے ایک اور نیا فیچر

اسمارٹ فون صارفین کی اکثریت اب ویڈیو، تصاویر کے علاوہ دستاویزات بھیجنے کے لیے بھی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ استعمال کرتی ہے۔

واٹس ایپ پر دستاویزات یا میڈیا بھیجنے میں سب سے زیادہ مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب آب اپنی دانست میں صحیح ڈاکیو منٹ یا تصویر بھیج کر مطمئن ہوجاتےہیں، لیکن تھوڑی دیر بعد پتا چلتا ہے کہ وصول کنندہ کے پاس مطلوبہ دستاویز کے بجائے کوئی دوسری فائل چلی گئی ہے۔

یہ غلطی عموما اس وجہ سےہوتی ہے کہ واٹس ایپ تاحال دستاویزات کو بھیجنے سے قبل ان کا پری ویو دکھانے کا اہل نہیں ہے۔

تاہم اب واٹس ایپ اینڈروئیڈ بی ٹا ورژن کے تحت ایک نئی اپ ڈیٹ لانے پر کام کر رہا ہے، جس کی بدولت استعمال کنندگان کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے گا۔

’ڈاکیو منٹ پری ویو‘ کے نام سے اس فیچر کو مخصوص بی ٹا ٹیسٹر اکاؤنٹ کے لیے جاری کردیا گیا ہے، تاہم دیگر صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرنے میں ابھی تھوڑا وقت درکار ہے۔ لیکن کچھ صارفین بی ٹا اپ ڈیٹ 2.22.5.11 انسٹال کرکے اس فیچر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

بی ٹا ٹیسٹرز کی جانب سے جاری کیے گئے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین بھیجنے سے قبل دستاویزات اور میڈیا فائلز( ویڈیو، تصاویر وغیرہ) دیکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں