ریاض: حج وعمرہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کا پہلا کارواں آج سعودی عرب پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق عمرہ زائرین کا پہلا کارواں جمعے کی رات9بجے نائجیریا سے جدہ ائیرپورٹ پہنچے گا۔ ائیرپورٹ سے ہوٹل اور مسجد الحرام لے جانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے.
زائرین کے ہرگروپ کو حرم شریف پہنچاکر خصوصی نگرانی میں عمرہ کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ نئے عمرہ پروگرام کے تحت آن لائن مکمل عمرہ پیکج باآسانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
9 اگست سے عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پابندی کے شکار ملکوں کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی عمرہ ادا کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جن ممالک کے عازمین پر عمرہ ادائیگی کی پابندی عائد کی گئی، اُن میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ اور لبنان شامل ہیں.