میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے ایک اور حیرت انگیز فیچر متعارف کرا دیا ہے ۔
واٹس ایپ نے آفیشل بی ٹا چینل پر موجود مائیکرو سافٹ اسٹور کے ذریعے یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم ( یو ڈبلیو پی) ایپ کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔
واٹس ایپ کے اس اپ ڈیٹڈ ورژن 2.2206.1.0 میں یو ڈبلیو پی ایپ کے ذریعے ایموجیز کے لیے شارٹ کٹ متعارف کرایا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی خبریں دینے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے واٹس ایپ نے ڈارک تھیم کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں دیے گئے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایمو جی شارٹ کٹ کے نام سے پیش کیے گئے اس فیچر میں استعمال کنندہ جیسے ہی کولن(:) کے ساتھ کوئی مخصوص کی ورڈ ٹائپ کرے گا تو واٹس ایپ اس کی ورڈ سے متعلقہ ایموجیز ظاہر کرے گا۔