بھارت کے معروف موسیقار وگلوکار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری کا انتقال بھارت کے کریٹی کیئر اسپتال میں آج ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی کو ایک ماہ قبل صحت کے مختلف مسائل کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں 2 روز قبل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا لیکن گزشتہ روز طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوبارہ اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈاکٹرکریٹی کیئر اسپتال کے مطابق، بپی لہری کو جب اسپتال لایاگیاتوان کابلڈپریشرکم تھا اور ان کی نبض بھی ڈوبی ہوئی تھی۔
گلوکار کا علاج کرنے والے ڈاکٹردیپک کا کہنا ہے کہ بپی لہری کی طبیعت بحال کرنےکی کوشش کی گئی لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔
بپی لہری کےانتقال پربھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
Shri Bappi Lahiri Ji’s music was all encompassing, beautifully expressing diverse emotions. People across generations could relate to his works. His lively nature will be missed by everyone. Saddened by his demise. Condolences to his family and admirers. Om Shanti. pic.twitter.com/fLjjrTZ8Jq
— Narendra Modi (@narendramodi) February 16, 2022