بالی ووڈاداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر سے راہیں جدا کرلیں۔
انسٹاگرام پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں راکھی ساونت نے کہا کہ انہوں نے اپنے شوہر رتیش سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
بگ باس شو کے بعد بہت کچھ ایسا ہوا ہے جس سے وہ بے خبر تھیں اور یہ سب ان کے کنٹرول میں بھی نہیں تھا۔
ہم دونوں نے اپنے اختلافات دور کرنے اور چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ہم دونوں کو اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ یہ سب ویلنٹائن ڈے سے ایک روز پہلے ہوا، وہ رتیش کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں ۔