عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کی مزید اقسام بھی سامنے آئیں گی۔
ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھن کے مطابق کورونا وائرس نے اپنی ہیئت تبدیل کی ہے، خدشہ ہے کہ مستقبل میں اس کی مزید نئی اقسام بھی سامنے آسکتی ہیں، اسی لیے ابھی اس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی حالیہ لہر میں تیزی آسکتی ہے۔