جرمنی، صنعتی ادارے سیمنز کا کاروباری منافع دو بلین یورو سے متجاوز

جرمن صنعتی ادارے سیمنز کا سہ ماہی کاروباری منافع لگ بھگ دو بلین یورو سے تجاوز کرگیا ہے۔

جرمن صنعتی پیداواری ادارے سیمنز کو کورونا وائرس کی عالمی وبا اور خام مال کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باوجود گزشتہ برس سال 2021 کی آخری سہ ماہی میں تقریباﹰ دو بلین یورو کا منافع ہوا ہے جو سال بھر پہلے کے مقابلے میں بیس فیصد سے زائد ہے۔

در حقیقت، سیمنز جرمنی میں ریل گاڑیوں سے لے کر فیکٹریوں تک کے لیے ساز و سامان تیار کرنے والا صنعتی پیداوارکا ادارہ ہے۔ ادارے کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیمنز کو 2021ء کی اکتوبر سے دسمبر تک کی سہ ماہی میں 1.8 بلین یورو منافع ہوا، جو کوویڈ 19 کے باعث عالمی وبا کے معیشت پر منفی اثرات کے باوجود 2020ء کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد تھا۔

گزشتہ برس سال 2021 کی آخری سہ ماہی میں سیمنز کو مجموعی طور پر 16.5 بلین یورو کی آمدنی ہوئی، جو ایک سال قبل، اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 17 فیصد سے زیادہ تھی۔ تاہم، اکتوبر تا دسمبر 2021 میں نئے آرڈرز میں بھی 52 فیصد اضافہ ہوا، جن کی مالیت لگ بھگ 24.2 بلین یورو بنتی ہے۔

ادارے کے سربراہ رولانڈ بش نے میونخ میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے لیے مالی سال 2022ء کا آغاز بہت اچھا اور کامیاب رہا۔ تازہ ترین کاروباری اور مالیاتی اعداد و شمار یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہم اپنی پیداواری پالیسی کو دیرپا بنیادوں پر استوار کرنے اور ڈیجیٹلائزیشن کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

اس سے قبل جنوری میں بھی سیمنز نے اعلان کیا تھا کہ اس نے شاہراہوں پر تنصیب کے لیے ٹریفک سگنل سسٹمز تیار کرنے والے اپنے ذیلی پیداواری بزنس یونیکس کوتقریبا ایک بلین یورو میں فروخت کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں