جنوبی افریقا کیخلاف سیریز، پاکستان بلائنڈ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت نثار علی کریں گے جبکہ ظفر اقبال نائب کپتان ہوں گے۔

کھلاڑیوں میں ریاست خان، محمد شاہ زیب، محمد سلمان، کاشف صدیق، شاہ زیب حیدر، مطیع اللّٰہ، احتشام الحق، نصیب اللّٰہ، محمد راشد، محسن خان، فیصل محمود اور اکمل حیات شامل ہیں جبکہ فخر عباس، معین اسلم اور ثناء اللّٰہ خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی، ون ڈے سیریز کے میچز ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا افتتاحی میچ 28 فروری، دوسرا میچ یکم مارچ جبکہ تیسرا میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

چیئرمین سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا سیریز کیلئے قومی ٹیم میں 6 نئے کھلاڑیوں کوموقع دیا گیا ہے، نئے کھلاڑی ہوم سیریز سے فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں