بیجنگ ونٹر اولمپک: فگر اسکیٹنگ ٹیم مقابلوں کے نتائج روک دیئے گئے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری ونٹر اولمپکس میں فگر اسکیٹنگ ٹیم مقابلوں کے نتائج قانونی مسئلے کی وجہ سے روک دیئے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی پیچیدگی کی وجہ سے فگر اسکیٹنگ کے ٹیم مقابلوں کے نتائج عارضی طور پر روک دیئے گئے ہیں۔

روس کی اولمپک کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ٹیم نے یہ مقابلہ جیت لیا ہے، کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کارکردگی میں امریکہ اور جاپان سے آگے تھی۔

روس کی فگر اسکیٹنگ ٹیم نے اپنے طور پر گراؤنڈ میں ہی جیت کا جشن بھی منا لیا ہے، روسی فگر اسکیٹنگ ٹیم نے اپنے ہاتھوں میں بیجنگ ونٹر اولمپک گیمز کے میسکوٹ ٹیڈی بئیر کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا۔

جبکہ اولمپک انتظامیہ کے مطابق میڈلز کی تقریب بیجنگ کے ایک پلازہ میں منگل کے دن منعقد کی جانی تھی جو کہ روک دی گئی ہے۔

اولمپک کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ لوگ اس مسئلے پر ہم سے شرط لگا لیں ہم اس کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال اچانک اور مختصر نوٹس کے بعد سامنے آئی، انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسئلہ ہے لیکن میں اس موضوع پر مزید بات نہیں کر سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں