ارطغرل غازی کی معروف اداکارہ کے شوہر نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں ’گوکچہ خاتون‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے شوہر نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

گزشتہ برس اداکارہ بورجو کیراتلی نے فروری میں دیرینہ دوست اور پہلے شوہر رہنے والے گلوکار سنان اکسل سے دوسری بار شادی کی تھی

تاہم اب ایک بار پھر دونوں کے درمیان شادی کے ایک سال بعد اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے نے بتایا کہ گلوکار و اداکار سنان اکسل نے استنبول کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

طلاق کی درخواست دائر کرتے ہوئے گلوکار نے بتایا کہ ان کے درمیان شوہر اور بیوی والے معاملے نہیں رہے، اس لیے اب وہ طلاق کے خواہاں ہیں

یہ ہی نہیں بلکہ گلوکار سنان اکسل نے عدالت سے طلاق کی دیگر وجوہات خفیہ رکھنے کی اپیل بھی کی ہے

خیال رہے کہ سنان اکسل کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کے بعد استنبول کی مقامی عدالت نے دونوں کے درمیان کشیدہ معاملات کی تفتیش شروع کردی ہے، جس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی

حال ہی میں گلوکار سنان اکسل کی اہلیہ اداکارہ بورجو کیراتلی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر کا نام ہٹایا ہے۔

دونوں نے فروری 2021 میں کورونا کی وبا کے دونوں میں ترک صوبائی وزیر، سیاستدانوں، اداکاروں اور انتہائی قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے شادی کی تھی۔

گزشتہ برس شادی کرنے سے قبل دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی۔

ایک یہ وجہ بھی سامنے آئی ہے کہ دونوں کے درمیان بچے کی پیدائش پر اختلافات تھے تاہم اداکارہ فوری طور پر بچے نہیں چاہتی تھیں۔

حال ہی سنان اکسل نے ترک میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ ایک گھر میں رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بات کرتے ہیں، ان کے درمیان کوئی جسمانی تعلق نہیں ہے۔

گلوکار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک ہی گھر میں ہونے کے باوجود دس دس دن تک اہلیہ کو نہیں دیکھ پاتے تھے۔

واضح رہے کہ بورجو کیراتلی اور سنان اکسل نے پہلی بار دسمبر 2018 میں کافی عرصے تک تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی تھی اور ان کی پہلی شادی محض 9 ماہ ہی چلی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں