آسٹریلیا نے کورونا کے باعث دو سال سے بند ملکی فضائی اور زمینی سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے ویکسنیشن مکمل کرنے والے سیاحوں اور ویزا ہولڈرز کیلئے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیشن والے افراد 21 فروری سے آسٹریلیا آسکیں گے۔
اس کے علاوہ طلبہ اور ہنر مند افراد بھی آسٹریلیا جا سکیں گے۔
آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیاکہ مکمل ویکسنیشن والے افراد کو آسٹریلیا آنے پر خوش آمدید کہیں گے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سامنے آتے ہی مارچ 2020 میں آسٹریلیا نے اپنی فضائی اور زمینی سرحدیں بند کردی تھیں اور ملک میں سخت لاک ڈاؤن کیا تھا۔
آسٹریلیا واپسی پر شہریوں کو 14 روز کیلئے سخت قرنطینہ کرنا پڑتا تھا جس کے بعد ہی انہیں گھر جانے کی اجازت دی جاتی تھی۔