دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 7 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصد قہ کیسز کی تعداد39 کروڑ48 لاکھ84ہزار473 ہوگئی۔ امریکہ 7 کروڑ65 لاکھ 5 ہزار 442 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔
جبکہ بھارت 4 کروڑ21 لاکھ 88 ہزار157 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار 399 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 8لاکھ 87 ہزار 52، برطانیہ میں 1 کروڑ 79 لاکھ 23 ہزار 805 ، روس میں 1 کروڑ 26 لاکھ 12 ہزار 259 اور ترکی میں 1 کروڑ 22 لاکھ 38 ہزار 501 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 1 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 736 اور جرمنی میں 1 کروڑ 11 لاکھ 47 ہزار 509 مصدقہ کیسز ہیں۔