کینسر کو شکست دینے والے ایتھیلیٹ نے ونٹر اولمپک میں گولڈ میڈل جیت لیا

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے میکس پیروٹ نے چین کے شہر بیجنگ میں جاری ونٹر اولمپک میں اسنوبورڈ کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

میکس پیروٹ نے اسنوبورڈ کی کی سلوپ اسٹائل کیٹیگری میں چینی کھلاڑی کو مات دے کر یہ کامیابی سمیٹی۔

میکس پیروٹ گزشتہ ونٹر اولمپکس میں سلور میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں.

ایتھیلیٹ میکس پیروٹ کو 2018 کے اواخر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جولائی 2019 تک 12 مرتبہ کیموتھراپی کے تکلیف دہ مراحل سے گزرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ اب کینسر فری ہو چکے ہیں۔

بیجنگ ونٹر اولمپکس میں میکس پیروٹ نے 96-90 کی شاندار لینڈڈ کے ساتھ کھیل کا اختتام کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ، دوسرے نمبر پر چین کے سو یمنگ تھے جو سلور میڈل کے حق دار بنے۔

تیسرے نمبر ہر میکس پیروٹ کے ہم وطن مارک میک مورس تھے جو برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میکس پیروٹ نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں بہت کچھ ضائع ہو چکا ہے ، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں نے بیماری کے خلاف جنگ جیت لی۔

میکس نے کہا کہ دوران علاج جو تکلیف برداشت کی وہ آج بھی نہیں بھول سکتا ، یہ تکلیف میری زندگی کا ڈراؤنا خواب ہے۔

میکس پیروٹ نے کہا کہ گولڈ میڈل میری سخت محنت کا جواب ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں