ورلڈکپ سے قبل بنگلادیشی ویمن کرکٹ ٹیم بھی کورونا کا شکار

ورلڈکپ سے قبل بنگلادیشی ویمنز ٹیم کا سامنا بھی کورونا وائرس کے ساتھ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک پلیئر اور دو سپورٹ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) کے چیئرمین ندیل چوہدری نے کہا ہے کہ متاثرہ کھلاڑی اور اسٹاف ممبرز کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے8 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ ہونگے نتیجہ منفی آنے پر سب میگا ایونٹ کے میزبان نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

گزشتہ روز بی سی بی نے وکٹ کیپر بلے باز نزہد تسنیہ کو بطور بولنگ ریسرو منتخب کیا،وہ ٹیم کے ہمراہ سفر کرعنے والی دوسری ریسرو پلیئر ہوں گی،ان سے قبل سنجیدہ اختر کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں