فرحان اختر اور شیبانی داندیکر کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی

بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر دوسری بار دُلہا بننے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر کی شادی کی تاریخ کی تصدیق ان کے والد مصنف و اسکرین رائٹر جاوید اختر کی جانب سے کی گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اختر نے بیٹے کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی تیاریاں ویڈنگ پلانرز دیکھ رہے ہیں۔

جاوید اختر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ فرحان اور گلوکارہ و ماڈل شیبانی داندیکر 21 فروری کو کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد ان کی شادی کی تقریب کھنڈالہ کے گھر میں منعقد کی جائے گی جس میں صرف خاندان کے چند لوگ اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اور کورونا کے باعث شادی کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد نہیں کی جائے گی تاہم شادی کے دعوت نامے اب تک تقسیم نہیں ہوئے۔

جاوید اخترنے مزید بتایا کہ خاندان میں ہر کوئی شیبانی کو پسند کرتا ہے، فرحان اور شیبانی کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ فرحان اختر شیبانی داندیکر قریبی دوست ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرچکے ہیں جس کے بعد فرحان اور شیبانی نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کی شادی رواں سال مارچ میں طے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں