بھارت کا سرمائی اولمپکس کی افتتاحی و اختتامی تقاریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

بھارت نے چین میں آج سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی و اختتامی تقاریب میں شرکت نہ کرنےکا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے سرحدی جھڑپوں میں شریک چینی فوجی کو سرمائی اولمپکس میں مشعل بردار بنانے پر بائیکاٹ کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سرمائی اولمپکس افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شریک نہیں ہو گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوان وادی میں جھڑپوں میں شریک فوجی کو مشعل بنانے کا چینی اقدام افسوسناک ہے۔

خیال رہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں بھارت کا ایک ایتھلیٹ شرکت کرےگا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آج ہونے والی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں دنیا کے 20 ممالک سے زائد سربراہان شریک ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادمیر پیوٹن بھی شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں