انگلش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشز میں 0-4 سے شکست کے بعد ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ایشلے جائلز کو مینز کرکٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کی آسٹریلیا کے ایک تباہ کن دورے کے بعد توقع کی جا رہی تھی۔
BREAKING: Chris Silverwood has been sacked as England men's head coach following their 4-0 Ashes series defeat pic.twitter.com/N1MrfsIOm2
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 3, 2022
عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سلور ووڈ نے کہا کہ انگلینڈ کا ہیڈ کوچ بننا ایک مکمل اعزاز کی بات ہے اور مجھے اپنے کھلاڑیوں اور عملے کے ساتھ کام کرنے پر بہت فخر ہے۔
واضح رہے کہ سلور ووڈ کو 2019 میں اسسٹنٹ کوچ سے ترقی دے کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کو 2021-22 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے چند ہفتوں بعد روانہ ہونا ہے۔
تاہم اس وقت انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ ینگ لائنز کی نگرانی کرنے والے رچرڈ ڈاسن ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے ایک حیران کن اور مضبوط امیدوار ہیں۔
انگلش انڈر 19 ٹیم ہفتہ کے فائنل میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔