انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر ایونٹ میں 5ویں پوزیشن حاصل کرلی

ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 238رنز سے شکست د ےکر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 365رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے 136 اورکپتان قاسم اکرم نے 135رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 229رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

اس کے علاوہ قاسم اکرم 63 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بیٹر بنے۔

366 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم پاکستان بولرز کا سامنا نہ کرسکی اور پوری ٹیم صرف 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے ونوجا رانپل 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں