روس یوکرین جنگ کا خطرہ ،امریکی صدر نے فوجیں تعینات کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن:روس یوکرین تنازع کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن نے ایک نئے محاذ کی تیاری کیلئے 3 ہزار امریکی فوجیوں پر مشتمل دستہ مشرقی یورپ میں تعینات کرنے کی منظور ی دے دی ہے ۔

امریکی میڈیا  نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن نے محکمہ دفاع کو 2 ہزار فوجیوں کو پولینڈ اور جرمنی بھیجنے کی ہدایت کی ہے جبکہ جرمنی میں موجود  ایک ہزار فوجیوں کو رومانیہ تعینات کیا جائے گا، ان دستوں کی تعیناتی کی حتمی تاریخ  کا اعلان  پینٹاگون کی جانب  سے کیا جائے گا۔

 اس کے علاوہ، یوکرائن پر بڑھتی کشیدگی کے ماحول میں امریکا نےمزید اپنے ساڑھے آٹھ ہزار فوجیوں کو مختصر نوٹس پر تعینات کرنے کے لیے ہائی الرٹ کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں