سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی بھی پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے مداح ہیں۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر (راولپنڈی ایکسپریس) شعیب اختر نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی بھی موجود ہیں۔
He also had something to say about @iShaheenAfridi & other Pakistani players. Stay tuned for this episode. pic.twitter.com/kQmDzkjzPL
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 31, 2022
اس ویڈیو میں شعیب اختر سے گفتگو کرتے ہوئے بریٹ لی نے کہا کہ شاہین شاہ قد لمبا ہے اور اس کی گیند باؤنس بھی بہت اچھی ہوتی ہے جبکہ شاہین شاہ ایک حیرت انگیز بولر ہے۔
بریٹ لی نے کہا کہ میں تو شاہین شاہ کا بہت بڑا مداح ہوں جبکہ اس سے قبل بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک بہت بہترین ہے، ان کا کوور ڈرائیو اس وقت دنیا میں سب سے بہترین ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے جیتی ہے جبکہ اس کا اعلان آئی سی سی نے کیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ گذشہ سال 36 انٹرنیشنل میچز میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کرنے پر دیا گیا ہے جبکہ ان کی بہترین باؤلنگ 51 رنز دے کر 6 وکٹیں رہیں۔
شاہین شاہ نے 9 ٹیسٹ میچز میں 17.06 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 7 وکٹیں اپنے نام کیں اور ساتھ ہی مجموعی طور پر 21 میچز میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔