بیجنگ 2022 کے تمام 91 وفود کی رجسٹریشن مکمل

منتظمین نے بدھ کو بتایا ہے کہ بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں میں شرکت کرنے والے تمام 91 وفود نے رجسٹریشن مکمل کرلی ہے۔

2022 اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی انتظامی کمیٹی کے مطابق تمام وفود کے ساتھ رجسٹریشن میٹنگز ہوئیں جس میں متعلقہ امور انجام پائے۔

بیجنگ 2022 کا آغاز جمعہ سے ہورہا ہے، جبکہ کھلاڑیوں اور دیگر اولمپک اسٹیک ہولڈرز کی آمد بڑھ چکی ہے۔

31 جنوری شام 6 بجے سے یکم فروری شام 6 بجے تک 24 گھنٹے میں 1 ہزار 750 افراد چین پہنچے۔

اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی انتظامی کمیٹی کے اعدادوشمار کے مطابق 12 ہزار 349 افراد بیجنگ پہنچ چکے ہیں اور 4 جنوری سے یکم فروری کے درمیان 117 افراد پہلے ہی روانہ ہوچکے ہیں۔

بیجنگ اولمپک سرمائی کھیلوں نے عالمی میڈیا کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے، مجموعی طور 4 جنوری سے یکم فروری تک، صحافیوں ، فوٹوگرافرز اور براڈکاسٹرز کے 8 ہزار 210 ایکریڈیشن کارڈز کو فعال کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں