بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھا رمن نے ملک کے مرکزی بینک کے ذریعے اپنی کرپٹو کرنسی لانے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتھا رمن نے ایوان میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا۔
بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے نرملا سیتھا رمن نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بھارت کا مرکزی بینک اپنی باضابطہ کرپٹو کرنسی لانچ کرے گا۔