خوشخبری، صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

میٹا کی زیرملکیت عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واٹس ایپ سرگرمیوں پر ہر پل نظر رکھنے والی ایپ ویب بیٹا انفو کے مطابق ایپ کے اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب ایپ میں کہیں بھی رہتے ہوئے واٹس ایپ وائس نوٹ پلے کر سکیں گے۔

ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ کے مطابق گلوبل آڈیو پلیئر کو ایپ میں کہیں بھی رہتے ہوئے وائس نوٹ سننے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نئے فیچر کو حال ہی میں متعدد آئی او ایس بیٹا ٹیسٹر کے لیے متعارف کیا گیا ہے جبکہ کمپنی کا خیال ہے کہ جلد ہی فیچر سے اینڈرائیڈ صارفین بھی مستفید ہوسکیں گے۔

فی الحال واٹس ایپ صارفین وائس نوٹ سنتے وقت کسی صارف کی چیٹ نہیں دیکھ سکتے کیونکہ انہیں وائس نوٹ سننے کے لیے رابطے کی چیٹ یا اس گروپ پر لازمی رہنا پڑتا ہے جہاں سے وائس نوٹ بھیجا گیا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں